19 نومبر 2011 - 20:30

امريکا ميں انساني حقوق کے ايک ادارے نے وال اسٹريٹ مخالف تحريک کے دوران صحافيوں کي گرفتاري اور ان کو زد وکوب کئے جانے کي مذمت کي ہے -

ابنا: پريس ٹي وي کے مطابق واشنگٹن ميں قائم ، اينٹر - امريکن سے موسوم انساني حقوق کے ايک ادارے نے نيويارک اور امريکا کے ديگر شہروں ميں وال اسٹريٹ مخالف تحريک کے دوران صحافيوں کي گرفتاري اور ان کو زد وکوب کئے جانے پر سخت برہمي کا اظہار کيا ہے -

انساني حقوق کے اس ادارے نے امريکي حکام سے مطالبہ کيا ہے کہ وہ عوامي مظاہروں کے دوران صحافيوں کي سلامتي کو يقيني بنائيں اس ادارے نے اپنے بيان ميں کہا کہ امريکي پوليس اکتوبر سے اب تک کم ازکم تين صحافيوں کو نشويل ، اوکلنڈ اور کيليفورنيا ميں زد و کوب کرچکي ہے - اس بيان ميں کہا گيا ہے کہ اس عرصے ميں کم ازکم دس صحافيوں کو گرفتار بھي کيا گيا ہے - دوسري طرف وال اسٹريٹ مخالف تحريک کے حاميوں کا کہنا ہے کہ وہ اپنے مظاہروں کا دائرہ روز بروز وسيع کريں گے - سرمايہ دارانہ نظام کے خلاف جاري تحريک کے حاميوں نے جمعے کو بھي امريکا کے مختلف علاقوں ميں اپنے مظاہرے جاري رکھے - مظاہرين نے اس بات کا عہد کيا کہ وہ اپنے مظاہرے جاري رکھيں گے -

جمعےکو نيويارک ، لاس آنجلس ، ڈالاس ، سياٹل ، پورٹلينڈ اور واشنگٹن ميں لوگوں کي ايک بڑي تعداد نے سرمايہ دارانہ نظام کے خلاف مظاہروں ميں حصہ ليا- امريکا ميں وال اسٹريٹ مخالف تحريک گذشتہ سترہ ستمبر کو نيويارک ميں شروع ہوئي اور اب اس کا دائرہ پورے امريکا ميں پھيل گيا ہے- امريکا کے بعد سرمايہ دارانہ نظام کے خلاف احتجاج کا دائرہ اب پوري دنيا ميں پھيل گيا ہے -

اٹلي ، پرتگال ، اسپين ، برطانيہ ، ہالينڈ اور جرمني ميں بھي لوگوں نے سرمايہ دارانہ نظام کے خلاف مظاہرے شروع کردئے ہيں-

............

/169